ابنا: سعودی عرب کے عمررسیدہ بادشاہ "ملک عبداللہ" اور اس ملک کے ولیعہد "سلمان بن عبدالعزیز" کے موذی مرض الزائمر میں مبتلا ہونے کے باعث عملی طورپر سعودی عرب کے انتظامی امور اس ملک کے بادشاہ کے دفتر کے سربراہ " خالد التویجری " کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں۔ سعودی عرب اور اس ملک سے باہر حکمران خاندان کے مختلف مسائل سے پردہ اٹھانے والے فرد نے کہ جو مجتہد کے نام سے مشہور ہے، انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اسپتال سے تنگ آچکے ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ ان کے انتہائی نگہداشت کے کمرے کو ان کے محل میں منتقل کردیا جائے۔مجتہد ـ جس کے انکشافات تقریبا درست ثابت ہوتے ہیں ـ نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کی طبیعت قدرے بہتر ہے، لیکن ڈاکٹروں کو ان کے دل اور پھیپھڑوں کے امراض کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
13 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 372308
سعودی عرب میں اس ملک کے بادشاہ اور ولیعہد کی مسلسل بیماری کی وجہ سے بادشاہ کے دفتر کے سربراہ نے مملکت کے سارے انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔